پاکستانپشاورکراچیکشمیرکوئٹہکورونا وائرسگلگت بلتستانلاہور

کرونا وائرس سے مزید 161 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 161 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590، بلوچستان میں 22 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330، اسلام آباد میں 76 ہزار 492 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں 81فیصد وینٹی لیٹرز51فیصد آکسیجن بستر بھر گئے

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 161 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 683، سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423، اسلام آباد میں 693، بلوچستان میں 239، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 487 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں