پاکستانلاہور

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا جرائم پیشہ افرادکے گرد گھیرا تنگ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔دوران ڈکیتی خاتون کومزاحمت پر قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم محسن منیر گرفتارہوگیا- اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتولہ رخسانہ کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا تھا-ملزمان دوران ڈکیتی گھرسے7تولےطلائی زیورات، نقدی اور لائسنسی پسٹل بھی ساتھ لےگئےتھے-انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا-ملزم کے دیگر ساتھی گرفتار ہو کر پہلے ہی جیل جا چکے ہیں-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button