برطانیہپاکستانکورونا وائرسہالی ووڈ

ٹام کروز کیمرہ مین کو بچاکر اصل ہیرو بن گئے

ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچاکر اصل زندگی کے ہیرو بن گئے۔

اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ساتویں فلم ’مشن امپاسبل 7‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فلم ’مشن امپاسبل7‘ کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکسبندی کررہا تھا۔ اس کیمرہ مین نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے ایک رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود کیمرہ مین کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین سے گرنے لگا۔

جیسے ہی کیمرہ مین چلتی ٹرین سے گرنے والا تھا ٹام کروز نے بہادری سے اسے پکڑا اور اسے اوپر کھینچنے لگے تاکہ کیمرہ مین اسٹیل کے کنارے پر اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ مشن امپاسبل سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مشن امپاسبل 7 کی اٹلی میں شوٹنگ جاری تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی۔ لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔


مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button