انسانی حقوقپاکستانحقوقروسشامفضائیہ

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک

دمشق: روسی طیاروں کی شام میں بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جب کہ 24 گاڑیاں اور 500 کلو کے قریب دھماکا خیز مواد کو بھی تباہ کردیا گیا۔

روس کے مطابق حملہ کی جگہ سے دہشت گرد شام کے مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی بنایا جاتا تھا جب کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی یہاں کی جارہی تھی۔

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 50 افراد ہلاک - ایکسپریس اردو

دوسری جانب شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی فضائیہ نے 220 کے قریب حملے کیے جس کے نتیجے میں صرف 26 دہشت گرد مارے گئے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں