پاکستانسعودی عربکورونا وائرسناروے

سعودی عرب، آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق

سعودی عرب میں برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز کی تصدیق سعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کی۔

ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ خون میں پھٹکیاں بننےکی شکایات کا سائنسی، تکنیکی جائزہ لیا جارہاہے، آسٹرازینیکا ویکسین کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں فوائد زیادہ ہیں۔

اس سے قبل ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔

آسٹرازینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پرجرمانہ ہوگا، سعودی وزارت داخلہ

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پرجرمانہ ہوگا، سعودی وزارت داخلہ

سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔

کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہ وسکتی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

کورونا وائرس، سعودی عرب میں33 مساجدعارضی طور پر بند کردی گئیں

کورونا وائرس، سعودی عرب میں33 مساجدعارضی طور پر بند کردی گئیں

سعودی عرب میں کورونا کے سبب 33 مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب گذشتہ71دنوں میں 677مساجد بند کی گئیں۔

وزارتِ اسلامی امور کے مطابق 677 بند مساجد میں سے628 کو سینٹائزنگ کا عمل مکمل ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔

ماخذ: جنگ کی خبریں

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں