پاکستانشوبزکراچیکرکٹکورونا وائرس

رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں سابق کرکٹرز، شوبز اسٹارز اور اسپورٹس جرنلسٹس ایکشن میں نظر ائیں گے۔ اس بات کا اعلان ورچوئل ایکسز کے چیف ایگزیکٹیو، ایکسز کرکٹ کلب کے صدر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ایکسز کرکٹ کلب، شوبز اسٹار الیون، سابق کرکٹرز پر مشتمل ویٹرنز الیون، ٹیم سجاس، اے او کلینک اور اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ میڈیا الیون سمیت چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر ائیں گی، برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلےجانےوالے ٹورنامنٹ کا اغاز 23 اپریل کورات دس بجےایکسز کرکٹ کلب اور میڈیا الیون کے درمیان میچ سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل 28 اپریل کو شیڈول ہے، خواجہ احمد مستقیم کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے تاہم میگا ایونٹ کے لئے تعاون کرنے پر اپنے دوستوں سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایونٹ کا مقصد کورونا وائرس سے پریشان شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے،نئی تحقیق سے ثابت ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ہمیں اپنے میدان اباد کرنا ہونگے-

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں