پاکستانکراچی

عالمگیر ویلفیئر کا مستحقین کیلئے منفرد شاپنگ مال قابلِ تعریف ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کا غریب و زکواۃ کے مستحقین کے لیے منفرد ڈیپارٹمنٹل اسٹور (شاپنگ مال) قابلِ تعریف ہے۔ یہ بات کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے جوائنٹ سیکریٹری (جنرل) و ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ شکیل دھلوی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کے آر ایف کے صدر معین اللہ شاہ کو شکیل دھلوی نے بتایا کہ کورنگی مہران ٹاؤن مین ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب قائم عالمگیر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میں زکواۃ کے مستحق خاندانوں کے لیے بنایا گیا (شاپنگ مال) ڈیپارٹمنٹل اسٹورسے 500روپے ٹوکن پر 5000روپے کی مفت خریداری کر سکتے ہیں۔ شکیل دھلوی نے بتایا کہ ضروریات زندگی کا متفرق سامان 99فیصد مفت دیا جا رہا ہے۔ کے آر ایف کے صدر معین اللہ شاہ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے دورے پر اسٹاف نے بتایا کہ کپڑے، پارہ جات، بچوں، بڑوں کے سوٹ، برتن، شوز سمیت مختلف مصنوعات زکواۃ کے مستحق افراد کو خریداری کرائی جاتی ہے تاکہ ان کی عزت نفس برقرار رہے۔ کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین اللہ شاہ نے عالمگیر ویلفیئر کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر ویلفیئر ادارے نہ ہوں تو معاشرے میں غربت اور مستحقین نہ صرف تباہی کا شکار ہو جائیں بلکہ معاشرہ بھی تباہ ہو جائے۔ کیونکہ حکومت کئی کام نہیں کر سکتی اسے سیاست سے فرصت نہیں ہے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں