مارچ 2021ء میں ملکی درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح 5.66 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں، درآمدات میں اضافہ اس امر کا اشارہ ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر کے دوران ملک میں اقتصادی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔ تاہم بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اہم درآمدات میں چینی، تیل اور گیس، کھادیں، حشرات کش ادویہ، آٹوموبائل، موبائل فون اور صنعتی مشینری اور آلات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی
مارچ 2020ء میں درآمداتی بل کا حجم 3.30 ارب ڈالر تھا جو مارچ 2021ء میں 71 فیصد اضافے سے 5.66 ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کی گنجائش محدود ہوجائے گی۔
آراء:
47