پاکستانکراچی

اے وی ایل سی کی کارروائی،5موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی ایل سی کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں جاری-پانچ (05) مو ٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، مختلف تھانہ جا ت کی حدود سے سرقہ شدہ چار (04) مو ٹر سائیکلیں بر آمد-ملزمان مو ٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کومطلوب ہیں-گرفتار ملزمان میں مکیش، عبدالواحد، ھارون، صدیق اور امتیاز شامل ہیں-ملزمان کا چوری کی مو ٹر سائیکلیں کھول کرپا رٹس کی صورت میں فروخت کرنےکاانکشاف-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورپہلےبھی گرفتار ہوکرجیل جاچکے ہیں-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKHR-5721 یونیک 70 تھانہ کھارادرسے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر335/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKMY-4918سپراسٹار70تھانہ سعید آبادسےسرقہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر298/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKDF-1149 ھنڈا 70 تھانہ ناظم آباد سے سر قہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر177/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKLW-0122 کلاسک70 تھانہ پریڈی سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر260/2021ہے-ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button