کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو 30 روز کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعت کے مذکورہ رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزامات ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ٹی ایل پی کے مذکورہ رہنما نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، اسی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا جائے گا جبکہ مزید رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کر کے اُن کی گرفتاری بھی کی جائے گی۔ مذکورہ رہنماؤں میں مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور مولانا زین العابدین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
اگلی خبر پڑھیے
28 اپریل, 2023
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
13 اپریل, 2023
برطانوی پاکستانی مرد کم عمربچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close