آرٹپاکستانچینصنعتکراچی

طفیل گروپ کومیزان بینک ون اسٹاپ سلوشن فراہم کرے گا

ڈائریکٹر طفیل گروپ زبیل طفیل او ر گروپ ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ میزان عبداللہ احمد معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میزان بینک نے ملک میں صنعتی کیمیکل بنانے والے سب سے بڑے ادارے طفیل گروپ کو کارپوریٹ اور ٹرانزیکشن بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت میزان بینک ، طفیل گروپ کوپیچیدہ ادائیگیوں کے کاموں کو خود کار بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ پورٹل eBiz+کے ذریعے ادائیگی اور وصولی کی بنیادی خدمات فراہم کرے گا۔معاہدے کے تحت میزان بینک طفیل گروپ کو کارپوریٹ اور ٹرانزیکشن بینکاری کی خدمات فراہم کرے گا جس سے کمپنی کے کیش فلوکے موثر انتظام کو آسانی کے ساتھ یقینی بنایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ خودکار ٹرانزیکشن بینکنگ سسٹم مربوط سلوشن کے بنیادی سوٹ پر مشتمل ہے جو ادائیگی کے روایتی لین دین سے ہٹ کر ادائیگی کے ویلیو چین کے تمام پہلوئوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور رازداری کے ساتھ آپریشنل معاونت فراہم کرتا ہے۔معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد اور طفیل گروپ کے ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر زبیر طفیل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمدنے کہا کہ بینکنگ کی صنعت کے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر میزان بینک جدید ڈیجیٹل کیش فلو مینجمنٹ کو چلانے کی کوششوں کو دگنا کررہا ہے۔ اپنے جدید ترین پلیٹ فارم eBiz+کے ذریعے ہم نہ صرف طفیل گروپ کے کیش کلیکشن عمل کو تیز کررہے ہیں ۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں