پاکستانکراچی

جہانگیر زیادہ دیر پی ٹی آئی میں نہیں رہینگے ۔۔۔ شہلا رضا کے بعد مراد علی شاہ کا دعویٰ ۔۔۔ پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر زیادہ دیر پی ٹی آئی میں نہیں رہینگے ۔۔۔ شہلا رضا کے بعد مراد علی شاہ کا دعویٰ ۔۔۔ پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابقکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بھی جہانگیر ترین سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔یاد رہے مراد علی شاہ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی

رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں تاہم جہانگیر ترین نے اس قسم کی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی اور بعدازاں شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ تین سال میں وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہے؟ چھیننے میں لگے ہیں، ہمارا 85 فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے، زیرو فیصد گروتھ کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہیں، صنعتکاروں کے ساتھ ملکر صنعتی علاقے کو ترقی دلائیں گے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں