پاکستانکراچی

خدمت انسانیت ہی ہماری سیاست ہے ، سید عبد الرشید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سیاسی میدان کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینے کے لیے کام کر رہی ہے،جماعت اسلامی کی سیاست انسانیت کی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کراچی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ناظمین کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے استقبال کے لیے ضلع بھر میں استقبال رمضان کی تقریبات منعقد کی جائیں،ہمارا حقیقی کام یہی ہے کہ ہم بندوں کو یہ احساس دلاتے رہیں کہ رب کائنات نے ہمیں اس دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا ہے ، جماعت اسلامی اسی یاددہانی کی جدوجہد کر رہی ہے،اس رمضان میں تمام کارکنان عہد کریں کے وہ تفہیم القرآن کا مکمل مطالعہ کریں گے اور اس پر عمل پیرا ہوںگے۔ اس موقع ناظمین علاقہ جات نے اپنی اپنی سہ ماہی رپورٹ پیش کی اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی کراچی علی حسین نے ناظمین علاقہ جات کو ماہ رمضان کو دعوت ، تبلیغ و تربیت کے پروگرامات منعقد کرنے اور تنظیمی استحکام کے لیے اہداف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں