پاکستانتعلیم

وفاقی حکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کیلئے ہوگی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4 سال کیلئے ہوگی۔چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں