اقوام متحدہامریکہحقوقدینیاتسعودی عربشام

شام کیمیایی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے: شامی مندوب |

– آواز ڈیسک –

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمیایی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے کو امریکہ اور مغربی ممالک کا آلہ کار نہ بننے دیں-

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے آنلائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ کمیایی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے کو شام جیسے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنے کے امریکی ہتھکنڈے میں تبدیل نہ ہونے دیں ۔

بسام صباغ نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے کی کانفرنس میں فرانس اور مغربی ممالک کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودہ قرارداد سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ شام کے سلسلے میں بعض ممالک کی نیت صاف نہیں ہے اور وہ دمشق کے سلسلے میں دشمنانہ عزائم رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شام ہر حال میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور اس نے کبھی بھی اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دمشق ، کیمیایی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے ادارے کے ساتھ پوری سنجیدگی، صداقت اور شفافیت کے ساتھ تعاون کررہا ہے اوراس تعاون کا نتیجہ کیمیاوی ہتھیاروں کی فیکٹریوں اورگوداموں کا پوری طرح خاتمہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اورمغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگرد اور مسلح گروہوں نے شام کے عوام اور فوجیوں کے خلاف بارہا کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں اور اس کے مصدقہ ثبوت بھی دیئے جا چکے ہیں لیکن مغرب اب تک اس کی مذمت میں رکاوٹیں کھڑی کرتا رہا ہے اور اس موضوع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے بلکہ اس کے مقابلے میں غلط اطلاعات اور افواہیں پھیلا کر دمشق پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگانے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔

امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے حملوں اور دہشت گردی کے باعث بحرانی حالات کا سامنا رہا ہے اور دہشتگردانہ حملوں میں اب تک اس ملک کے دسیوں ہزار شہری جاں بحق اور لاکھوں دربدر و بے گھر ہو چکے ہیں ۔

دوسری جانب داعش دہشتگردوں نے چوّن شامی شہریوں کو جنھیں اس گروہ نے حماہ کے مضافات سے اغوا کیا تھا ، رہا کردیا ہے البتہ چھے افراد کی اب بھی کوئی خبر نہیں ہے۔

العرب الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے سلیمہ کے مضافات کے ساٹھ بادیہ نشینوں کو کچھ دنوں پہلے حماہ کے صحرائی علاقوں میں قیمتی جڑی بوٹیاں تلاش کرتے ہوئے اغوا کر لیا تھا اوران کے موبائل فون توڑ دیئے تھے ۔ اغوا کی اس کارروائی کے دوران داعش نے ایمن عبظو نامی ایک شامی شہری کو قتل اور تین دیگر کو زخمی کردیا تھا ۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں