انصافپاکستانمعیشت

سینیٹر شبلی فراز

ملک کی ترقی، قانون کی بالادستی اور ملک سے مافیا کا خاتمہ تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، احتساب میں دوست یا دشمن نہیں دیکھے جاتے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہییں،سینیٹر شبلی فراز
ملک کی ترقی، قانون کی بالادستی اور ملک سے مافیا کا خاتمہ تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، احتساب میں دوست یا دشمن نہیں دیکھے جاتے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہییں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آئے ہوئے اڑھائی سال ہوئے ہیں، مافیا ہمارے دور میں نہیں آئے بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی1971ءسے مافیا کی سرپرستی کرتی آئی ہیں اور انہوں نے مافیا کو پروان چڑھایا، تحریک انصاف کا مقصد حکومت بچانا نہیں، ملک بچانا ہے، ملک کی ترقی، قانون کی بالادستی اور ملک سے مافیا کا خاتمہ تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، کسی کے خلاف سیاستی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی، تحریک انصاف حکومت نے اپنی جماعت سے خوداحتسابی کا عمل شروع کر کے مثال قائم کی ہے، احتساب میں دوست یا دشمن نہیں دیکھے جاتے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہییں۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کیلئے بڑی خدمات ہیں، ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں ابھی الزامات ثابت نہیں ہوئے، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے، اگر ان کے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں تو اپوزیشن کہتی کہ حکومت اپنوں کا احتساب نہیں کرتی، احتساب میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس کا تعلق کس جماعت سے ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ مشکلات سے باہر نکل آئیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے گزشتہ 35 سال میں باریاں لے لے کر ذاتی مفادات کیلئے قومی اداروں اور ملکی معیشت کو تباہ کیا، جس وقت ڈالر 60 روپے کا تھا اس دور میں چینی کی قیمتیں 127 روپے فی کلو تک گئی تھیں اور آج یہ جماعتیں مہنگائی کی باتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد قومی اداروں کو آزاد کیا ہے اور وہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کر رہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مافیا کی سرپرستی اور اپنی کرپشن کا تحفظ کرنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جماعتوں کا کلچر ہے، انہی جماعتوں نے مافیا کو پروان چڑھایا، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، بڑے اور چھوٹے لوگوں کیلئے الگ الگ قانون ہو تو وہ تباہ ہو جاتا ہے، تحریک انصاف حکومت کی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ہمارا بنیادی مقصد ملک میں انصاف پر مبنی نظام کھڑا کرنا، مافیا کا خاتمہ اور ملک کی ترقی ہے، اسی مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعدادوشمار میں کوئی فرق نہیں ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے بھی2022ءمیں پاکستان میں 4 فیصد گروتھ ریٹ کی توقع ظاہر کی ہے، ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں۔


مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں