حقوقدینیاتصحتفلسطین

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی شہید و اہلیہ زخمی

– آواز ڈیسک –

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے فلسطینی کو شہید کردیا۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار اہلیہ زخمی ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنا چاہتا تھا، جس پر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ منگل کے روز بر نبلا میں مقبوضہ مشرقی کنارے کے قریب پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملہ میں زخمی خاتون کو کمر پر گولیاں لگیں۔ فلسطین کی سرکاری سائٹ وفا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ جب جوڑا اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

دوسری جانب صیہونی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاڑی میں کارروائی کیلئے آرہے تھے جو رملا کے قریب قائم چیک پوائنٹ کے گرد و نواح میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بر نبلا میں قائم یہ چیک پوائنٹ عارضی طور پر بنایا گیا ہے، جو آپریشن کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ چیک پوائنٹ پر موجود فوجی اہل کار نے جب گاڑی کو تیزی سے اپنی جانب آتا دیکھا تو اسے احساس ہوا کہ یہ حملے کی نیت سے آرہے ہیں۔

فوجی اہل کار کی جانب سے حملے کو روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔ سرکاری ویب سائٹ وفا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ صدیق منظور کے نام سے کی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل پیر کو بھی مقامی فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مشرقی کنارے پر تسلط سال 1967 میں ہونے والی 6 روز جنگ کے بعد سے قائم ہے۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھئے
Close
Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں