پاکستانکرکٹ

تیسرا ون ڈے: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میج میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 10 میں بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنا لیے۔

ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہمارے خیال میں صبح کے وقت میں بال سوئنگ ہوگی جس کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ میچ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے جس کے لیے ہم نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ڈیبیو کریں گے۔

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سرفراز احمد، محمد نواز اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عثمان قادر، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کیشو مہاراج، جے جے اسمَٹس، بیورین ہینڈرکس، ہینرِچ کلاسین، ڈیرن ڈوپاولَن، اینڈائل فلکاوایو، کائل ویرینے، ایڈِن مرکرم، جینیمَن ملان اور لوتھو سِپاملا۔

منبع: ڈان نیوز

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں