امریکہبھارتپاکستانچینمیگزین

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی

امریکی جریدے “فوربز میگزین” نے 2021ء کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ امریکا بدستور سب سے زیادہ ارب پتی افراد کی سرزمین ہے، چین دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کے بانی جیف بیزوس 177 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
  • امریکہ کی کارساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک 31 ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ گزشتہ سال 31 ویں نمبر پر موجود ایلن مسک 2021 میں 151 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
  • لگژری اشیا بنانے والی فرم لوئس ووٹن کے چیف ایگزیگٹو برنارڈ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
  • مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 124 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
  • فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
  • امریکی سرمایہ کار اور برکشائر ہاتھوے کے صدر وارن بفٹ دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 96 ارب ڈالر ہے۔
  • لیری ایلیسن امریکی سرمایہ کار اور اوریکل کارپوریشن کا شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو ساتویں امیر ترین شخص ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 93 ارب ڈالر ہے۔
  • امریکی کمپیوٹرسائنسدان اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج آٹھویں امیر ترین شخص ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 91.5 ارب ڈالر ہے۔
  • گوگل کے شریک بانی سیرگی برن نویں امیر ترین شخص ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ89 ارب ڈالر ہے۔
  • بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی دنیا کے دسویں امیر ترین شخص ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 84.5 ارب ڈالر ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق گزشتہ ایک برس میں 493 نئے ارب پتی منظر عام پر آئے۔ 210 نئے ارب پتی افراد کا تعلق چین اور ہانگ کانگ سے ہے جبکہ 98 امریکی شہری ہیں، امریکا سب سے زیادہ ارب پتی افراد کی سرزمین ہے، جہاں 724 ارب پتی رہائش پزیر ہیں۔ چین 626 ارب پتی افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور بھارت 140 ارب پتی شہریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آراء:
44

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں