بریکنگ نیوزپاکستانکراچیکورونا وائرس

سہون، حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا مزار بند کرنے پر انتظامیہ اور زائرین کے درمیان کشیدگی

سہون، حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا مزار بند پر انتظامیہ اور زائرین کے درمیان کشیدگی

سہون: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں کرونا لاک ڈاؤن کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بند کرنے پر انتظامیہ، پولیس اور ہزاروں زائرین کے درمیان کشیدگی۔

زائرین نے جمعرات کی شب حضرت لعل شہباز قلند کے مزار میں داخلے کا گیٹ توڑ دیا۔ پولیس کی معمولی نفری ہزاروں زائرین کے سامنے بے بس ہوگئی۔

زائرین مزار کے داخلے کا مرکزی دروازہ توڑ کر مزار میں داخل ہو گئے۔ زائرین کا کہنا تھا کہ شہباز قلندر سے بڑی عقیدت ہے۔ مزار کو زائرین کے لیے بند نہیں کرنا چاہیے۔

ایک عقیدت مند کا کہنا تھا کہ وہ ہر جمعرات کو مزار پر حاضری دینے آتا ہے اور اس کی مراد بر آئی ہے اس لیے وہ لازمی حاضری دیتا ہے۔

مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت لعل شہباز قلندر، حضرت عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام مزارات کو ایس او پی کے تحت فوری کھولنے کا حکم نامہ جاری کریں۔

متعلقہ خبر

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button