بریکنگ نیوزپاکستان

سی ڈی اے کی کارروائی، سرکاری زمین پر تعمیر کیاگیاغیرقانونی چرچ مسمار

سی ڈی اے کی کارروائی، سرکاری زمین پر تعمیر کیاگیاغیرقانونی چرچ مسمار

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے اہل علاقہ کی شکایت پر سیکٹر جی ایٹ میں غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والے چرچ کو مسمار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) شعبہ انفورسمنٹ کے ڈی جی کو سیکٹر جی ایٹ کے رہائشیوں کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ سیکٹر جی ایٹ میں غیر قانونی طور پر قبضہ مافیا گھوسٹ چرچ تیار کر کے زمین پر قبضہ کر رہا ہے جبکہ شہر میں اس وقت 8 سے زیادہ چرچز موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی انفورسمنٹ نے اپنی ٹیم کو گھوسٹ چرچ سے متعلق رپورٹ کرنے کو کہا ، سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیم نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ گھوسٹ چرچ قبضہ مافیا بنا رہا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی انفورسمنٹ نے حکم دیا کہ اس غیر قانونی تعمیر کو فوری طور پر گرا دیا جائے۔

ڈی جی انفورسمنٹ کے حکام پر متعلقہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی چرچ  مسمار کردیا۔ اہل محلہ نے سی ڈی اے ڈی جی انفورسمینٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین سے قبضہ واہگزار کرایا۔ سی ڈی اے حکام نے قبضہ مافیا کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ خبر

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button