آرٹپاکستانلاہور

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔ عبدالقادر 63 برس کی عمر میں 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ان کو ستارہ امتیازدینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو آٹ کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا، آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن نے ان سے لیگ اسپن آرٹ کے گر سیکھے ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے عبدالقادر کے مشوروں سے اس فن میں مہارت پائی۔

عبدالقادر نے اپنا فن سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکھانے میں دن رات ایک کیا، عثمان قادر ان کی زندگی میں تو پاکستان کی جانب سے نہیں کھیل سکے تاہم ان دنوں وہ قومی اسکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ عثمان قادر اور ان کے بھائی سلمان قادر نے حکومت کی جانب سے والد کی اس عزت افزائی پر شکریہ اداکیاہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں