رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کورونا پازیٹو
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے کارگزارصدر ریونت ریڈی کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس خصوص میں سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعہ اطلاع دی۔ ساتھ ہی ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹرس کے مشورہ ہر وہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ چند دنوں سے ان سے ملاقات کرنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے کورونا کے معائنے کروا لیں اور مناسب احتیاط کریں۔ ریونت ریڈی لوک سبھا میں ملکاجگری حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
میں نے کوڈ کے لئے مثبت تجربہ کیا ہے اور ڈاکٹر کے مشورے پر خود کو الگ تھلگ کردیا ہے۔ جو پچھلے کچھ دنوں سے رابطہ میں ہے ، برائے مہربانی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں …
– ریونت ریڈی (@ ریونتھ_انومولا) 23 مارچ ، 2021
قتل کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا
پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے بموجب کیدارناتھ یادو ساکن مدھوا پور نے تھانہ نواب گنج پولیس کو دی گئی، شکایت میں الزام عائد کیا کہ 23/ ستمبر 2012 کو اس کا چھوٹا بھائی سریش کمار لالا بازار واقع دواخانہ بند کر رات تقریباً 9 بجے بذریعہ بائیک گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں گھات لگائے بیٹھے رام پرتاپ سنگھ اور ان کے ڈرائیور محمد مختار نے اس کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ گولی کی آواز پر پہنچے شیام لال، جئے پرکاش و چھو ٹے لال نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو ملزمان گولی مار کر بھاگ رہے تھے۔ پولیس شکایت پر قتل کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کردی تھی۔ عدالت نے پیر کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم رام پرتاپ سنگھ و محمد مختار کو عمر قید و پچاس پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ کی رقم میں سے نصف رقم مقتول کی اہلیہ کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین بنگال اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی، اویسی کا اعلان
اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بنگال اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجلس مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی اور جہاں تک ان سیٹوں کی تعداد کا سوال ہے جہاں سے پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی، میں اس کا اعلان 27 مارچ کو ساگر ڈیہی میں منعقدہ جلسہ عام سے کروں گا۔‘‘
اے آئی ایم آئی ایم میں مقابلہ کریں گے # ویسٹ بینگلالیکشن 2021. جہاں تک پارٹی جس نشست پر انتخاب لڑے گی اس کا تعلق ہے ، میں اس کے بارے میں 27 مارچ کو ساگردیہی میں ایک جلسہ عام میں خطاب کروں گا: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی
(فائل فوٹو) pic.twitter.com/JJqpSo1sds
– اے این آئی (@ اے این آئی) 23 مارچ ، 2021
حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بیرونی ممالک کی کرنسی ضبط
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بیرونی ممالک کی کرنسی بڑے پیمانہ پر ضبط کی گئی۔ حیدرآباد سے دبئی جانے والے والے ایک مسافر کے پاس سے تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کی یہ کرنسی عہدیداروں نے ضبط کی۔ اس مسافر کے لگیج کی اسکیننگ کے ذریعہ تلاشی کے دوران اس کرنسی کا پتہ چلا۔ کسٹم کے عہدیداروں نے اس مسافر کے خلاف معاملہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
بہار پولیس بل 2021 کے خلاف آر جے ڈی کا اسمبلی کے باہر احتجاج
پٹنہ میں آر جے ڈی نے بہار اسمبلی کے باہر بہار اسپیشل آرمڈ پولیس لبل 2021 کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ آر جے ڈی کے رکن اسمبلی مکیش روشن نے کہا، ’’ریاستی حکومت کی جانب سے جو قانون لایا جا رہا ہے وہ نہایت ہی غلط ہے۔ یہ بل منظور ہوگا تو یہ دن بہار کے لئے یوم سیاہ ہوگا۔‘‘
پٹنہ: آر جے ڈی نے بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل 2021 کے خلاف بہار قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ آر جے ڈی کے ایم ایل اے مکیش روشن نے کہا ، "ریاستی حکومت کے ذریعہ جو قانون لایا جارہا ہے وہ بہت غلط ہے۔ اگر یہ گزر جاتا ہے تو آج کا دن بہار کے لئے سیاہ دن ہوگا۔" pic.twitter.com/twI6hIM4wd
– اے این آئی_ہندی نیوز (حاہدین نیوز) 23 مارچ ، 2021
ہم درست این آر سی کے لئے کام کر رہے ہیں، جے پی نڈا
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا، ’’آسام کے تحفظ کے لئے ہم درست این آر سی پر کام کر رہے ہیں۔ ہم اصل ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کریں گے اور دراندازوں کی شناخت کریں گے۔ آسام کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لئے، ہم حد بندی کے عمل کو تیز کریں گے۔‘‘
ہم آسام کے تحفظ کے لئے ایک درست NRC پر کام کریں گے۔ ہم اہل ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کریں گے اور دراندازوں کا سراغ لگائیں گے تاکہ احوم تہذیب محفوظ رہے۔ آسام کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے ل we ، ہم حد بندی کے عمل کو تیز کریں گے: بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا # آسام آساؤلیس پولز pic.twitter.com/v22G75R0ld
– اے این آئی (@ اے این آئی) 23 مارچ ، 2021
ہندوستان میں کورونا کے 40715 نئے کیسز، 199 افراد ہلاک
مرکزی وزیر صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40715 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 29785 افراد شفایاب ہو گئے۔ اسی اثنا میں 199 افراد لقمہ اجل بن گئے
بھارت 40،715 نئے رپورٹ کرتا ہے #COVID-19 وزارت صحت کی وزارت کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29،785 بازیافت ، اور 199 اموات ہوئیں
کل معاملات: 1،16،86،796
کل بازیافت: 1،11،81،253
فعال مقدمات: 3،45،377
اموات کی تعداد: 1،60،166کل ویکسینیشن: 4،84،94،594 pic.twitter.com/Oab1eSZfHJ
– اے این آئی (@ اے این آئی) 23 مارچ ، 2021
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 24 ویں روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار
نئی دہلی: گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 24 ویں روز اپنی ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں ابھی بھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ وقت کی سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔