
کراچی :کورونا کی صورتحال انتہائی خوفناک شکل اختیار کر گئی،ملک میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے پر اتفاق ہوگیا، اعلان کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وباء میں شدت کے باعث ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مارچ بروز منگل سے ایک مہینے کے لیے مکمل طور پر بند کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
حتمی اعلان 22 مارچ بروز سومواروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے،ملک بھر میں سخت پابندیاں کی تفصیل بھی این سی او سی 22 مارچ بروز سوموار کو جاری کرے گی ۔
واضح رہے کہ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلاتاہے، اس قسم کاوائرس ایک شخص کوہوتوپورے خاندان کو ہوجاتاہے اور پہلے سے متاثرہ شخص کودوسری باربھی کوروناہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:مکمل لاک ڈاؤن کی بات نہیں کی، شیخ رشید نے خود سے منسوب خبروں کی تردید کردی
دوسری جانب دنیا کے 4 ممالک نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال ترک کردیا ہے جس کی وجہ ویکسین صارفین میں خون جمنے کے واقعات ہیں۔
ناروے میں برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال جاری تھا جس کے نتیجے میں ویکسین استعمال کرنے والے بعض افراد کے جسم میں خون کی پھٹکیاں بننا شروع ہو گئیں۔
ویکسین کے منفی اثرات سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر 4 ممالک نے برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال ترک کردیا ہے جن میں ڈنمارک، آئس لینڈ، اٹلی اور آئر لینڈ شامل ہیں۔ سب سے آخر میں برطانوی ویکسین کا استعمال آئر لینڈ نے ترک کیا۔
متعلقہ خبر