برطانیہپاکستانکوئٹہکورونا وائرس

اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست کررہی ہے ۔۔ مریم نواز پی ڈی ایم جلسوں کی ناکامی کورونا وائرس پر نہ ڈالیں: لیاقت شاہوانی

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست کررہی ہے ۔۔ مریم نواز پی ڈی ایم جلسوں کی ناکامی کورونا وائرس پر نہ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پچھلے سال ان ہی دنوں میں کورونا کا پہلا کیس آیا تھا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور معاشی صورتحال سے مقابلے کیلئے ہم نے کتنا کھٹن سفر طے کیا وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا

تھا کہ بتایا جارہا ہے کہ کورونا وائرس برطانیہ سے پاکستان تک پہنچ گیا ہے، بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کورونا کیسز کی شرح 1.5 فیصد تھی اب اس میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے تحت اب2.6 ہوگئی ہے۔انہوں نے ن لیگ کی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ آپ تو عالیشان محلوں میں رہتی ہیں آپ کو کیا معلوم کہ ہمیں کن مسائل کا سامنا رہا، ڈاکٹرز سمیت عام لوگوں کی شہادتیں ہوئیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button