پاکستانشامکراچیلاہور

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر- روزنامہ اوصاف

لاہور(روزنامہ اوصاف) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد لانا ہے، فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر پلان بنائیں گے تو آپ(حکومت) مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور پہنچ گئے ہیں اور آج ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔چئیرمین سینیٹ اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر بات ہوگی، لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مشاورتی بیٹھک آج اسلام آباد میں ہوگی۔ اہم میٹنگ میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب اور لانگ مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(اپی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ارکان کے سر پر بندوق رکھ کراعتماد کا ووٹ لیا ہے۔ حکومت کا جانا ٹھہر گیا، صبح گئی یا شام گئی۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں