مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ خطیب زادہ نے ایران کے خلاف عرب لیگ کے الزامات کو بیہودہ ، بے بنیاد اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی عرب ممالک نے دنیائے عرب کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ایران کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ان عرب ممالک کے حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں اور وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی لیگ بن گئی ہے اسے عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ عرب لیگ عرب ممالک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین ایرانی جزائر عرب لیگ کے بیانات کے باوجود ایرانی جزائر ہی رہیں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عرب لیگ کو تخریبی بیانات صادر کرنے کے بجائے خطے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور اسرائیل و امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
اگلی خبر پڑھیے
7 اکتوبر, 2022
’ میں کبھی ایسا کہہ ہی نہیں سکتا‘ مارکس پوٹزل کی امر بالمعروف و نہی عن المنکر وزارت کے دعوے کی تردید
7 اکتوبر, 2022
روس کو ڈرون کون فراہم کر رہا ہے؟ | یورپ | براعظم بھر سے خبریں اور حالات حاضرہ | ڈی ڈبلیو
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
7 اکتوبر, 2022
ایران میں انٹر نیٹ پر پابندی،امریکہ نے وزیراطلاعات وداخلہ پرقدغنیں لگا دیں
6 اکتوبر, 2022
سعودی عرب اور امارات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یمنی فوج کا انتباہ
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close