پنت نے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 60) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 113 رن کی بیش قیمتی شراکت کرکے ہندوستان کو اس مقابلے میں ڈرائیور سیٹ پر پہنچادیا۔ پنت نے 118 گیندوں پر 101 رنز میں 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہ ان کی تیسری سنچری تھی، جبکہ ہندوستان کی سرزمین پر یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔ پینت نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، اگرچہ سنچری مکمل ہونے کے بعد وہ تیز گیندباز جیمز اینڈرسن کی گیندپر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین پنت اب ہندوستانی وکٹ کیپروں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں ردھیمان ساہا کی برابری پر آگئے ہیں۔ ساہا کی بھی تین سنچریاں ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام چھ سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔