پاکستانکراچیکرکٹکوئٹہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 24 رنز پر جیمز ونس قیص احمد کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود آئے اور صرف ایک رن بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

یکے بعد دو وکٹیں گرنے کےبعد رائیلی روسو نے میدان میں انٹری لی لیکن وہ بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 3 رن پر واپس چلتے بنے۔ شعیب مقصود بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

جس کے بعد خوش دل شاہ نے محمد رضوان کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن 127 کے مجموعی اسکور پر خوش دل شاہ بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کارلوس آئے اور وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹِک سکے اور 4 رنز پرمحمد حسنین کا شکار بنے۔ اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 66 رنز بنانے کے بعد زاہد محمود کا شکار بن گئے۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔

عثمان خان نے تجربہ کار بولر عمران طاہر سمیت تمام بولرز کی خوب درگت بنائی ۔ وہ 50 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر فاف ڈپلسی بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

اچھے آغاز کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، کپتان سرفراز 3، بین کٹنگ 10، اعظم خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عمران طاہر نے 2 ، عمران خان اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

براہ راست اپنے آلے پر حقیقی وقت کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں ، ابھی سبسکرائب کریں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں