انصافبین الاقوامیتارکین وطنخواتین

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب

اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شکست دے دی۔ نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جب کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 7 ہے۔ اس طرح یوسف رضا گیلانی کو حکومتی امیدوار پر 5 ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔ جب کہ دوسری جانب حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے 10 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشد 13 ووٹوں کی برتری سے کام یاب ہوگئی ہیں۔  قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کا نتیجہ چیلنج کرے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ  غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔  ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف  کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئیں۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی  نیلامی کروا لیا کریں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں