بین الاقوامیتارکین وطنفلسطین

مسجد اقصٰی سے صہیونی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی بھائی گرفتار

نہتے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاستی دہشتگردی جاری، قابض فوج نے تین حقیقی بھائیوں کو مسجد اقصیٰ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گذشتہ شب قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے باب المجلس گیٹ پر تین فلسطینی بھائیوں مصطفیٰ، عبد اللہ اور روضہ بلالہ کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لے لیا اور سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی حراست کے حوالے سے کوئی بیا ن تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم  اس دوران 2 مزید فلسطینی نوجوانوں ناجی زغير اورمحمد الصواف کو بھی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی  کے تحت اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

صہیونی فوج کا شہری پر تشدد اور گرفتاری

اسرائیلی فوج کا  شہری پر تشدد اور گرفتاری

قابض فوج نے فلسطینی نوجوان  کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو بلا جواز گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہےجس کے باعث صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں وادی الجوز کے رہائشی نوجوان علاء الزغير کو بغیر کسی جرم کے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے روز گار سے واپس اپنے گھر جارہا تھا ۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اور وحشیانہ تشدد کر تے ہوئے  گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار فلسطینی سے کسی قسم کی مشکوک شئے برآمد نہیں ہوئی قابض فوج نے نوجوان  کی مزید  تفتیش کا بہانہ بناکر اسے نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی

صہیونی فوج کی جوابی فائرنگ سے فلسطینی شہری

مقبوضہ فلسطین  کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی  کارروائیوں میں متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو فوجی اہلکاروں  نے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور صہیونی قید سے رہائی پانے والے  فلسطینیوں سمیت درجنوں افراد کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی اہلکاروں کی جانب سے  مغربی کنارے  میں فلسطینی شہریوں  کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی باشندوں کو سرے عام تشدد کانشانہ بنایا گیا تاہم جینن میں فلسطینی نوجوان مراد ولید ملیشہ، محمدمحمود علاونہ، مراد محمد فشاشاہ،  جبکہ غابی شہر سے شادی عبد الرؤف صبیحات کو غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی قابض فورسز نے  نوجوانوں کو گرفتار کیاجن میں دو  رہائی پانے والے 21 سالہ فلسطینی  ​​قیدی ابراہیم سلیمان دادو اور محمود احمد عیسیٰ کو بھی دوبارہ حراست میں لے لیا۔

منبع: روزنامہ قدس

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں