امریکہپاکستانشامعراق

عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے

بغداد: عراق میں امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی اڈے پر نامعلوم مقام سے 13 راکٹس داغے گئے جن میں سے 10 بیس کے مرکزی حصے میں گرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے انبار میں امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فوجی اڈے ’’ عین الاسد‘‘ میں 10 راکٹ آکر گرے جس سے عمارت کے کچھ حصے کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ویئن ماروٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ حملہ آوروں سے متعلق تفتیش جاری ہے، جلد حقائق بتائے جائیں گے۔

فوجی اڈے پر حملہ اُس وقت کیا گیا ہے جب امریکا کی طرف سے گزشتہ ہفتے عراق اور شام کی سرحد کے قریب ملیشیا گروپ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراق میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ، ایک ہلاک اور 9 زخمی - ایکسپریس اردو

واضح رہے کہ 16 فروری کو امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سویلین کنٹریکٹر ہلاک اور امریکی فوجی زخمی ہوگیا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں