پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود سعودی سفارتخانے کی گاڑی نے تھانہ شالیمار کی حدود میں موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،محمد عرفان نامی نوجوان جاں بحق،میت پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کی گاڑی نے تھانہ شالیمار کی حدود میں موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،محمد عرفان نامی نوجوان جاں بحق،میت پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے اعلی افسر ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ "گاڑی سعودی کنٹریکٹر فیصل بن تراد کا 23 سالہ بیٹا چلا رہا تھا،سعودی کنٹریکٹر کے بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ شالیمار منتقل کردیا ہے۔”
"ملزم کے پاس امریکا اور سعودی عرب کا لائسنس ہے لیکن اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے،سعودی کنٹریکٹر کا ڈپلومیٹک اسٹیٹس نہیں ہے اس لئے فیصل بن تراد پر سفارتی استثنیٰ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد "قانون کے مطابق” کارروائی ہوگی۔”
http://www.taghribnews.com/vdcezn8epjh8o7i.dqbj.html