امریکہبھارتحقوقدینیات

کانگریس پر اپنے حامیوں کے حملے کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعوی

– آواز ڈیسک –

شیعہ نیوز:ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس کی عمارت پر ان کے حامیوں کے حملے سے کچھ دن پہلے انھوں نے اس عمارت کے اطراف میں نیشنل گارڈ کے دس ہزار افراد کو تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ٹرمپ نے اسی طرح یہ دعوی بھی کیا کہ کانگریس پر حملے کے بارے میں اب تک جتنی بھی رپورٹیں سامنے آئي ہیں ان کے برخلاف وہ اس حادثے کے شاہد نہیں تھے اور اس سلسلے میں خبر سننے کے بعد انھوں نے اس حادثے کا جائزہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ چھے جنوری کو امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے والی تھی لیکن ٹرمپ نے، جو اپنی ہار تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے دعوے کر کے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے ورغلایا تھا۔ اس حملے میں کم از کم چھے افراد مارے گئے تھے۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button