بین الاقوامیپاکستانپشاورحقوقشامکالم و مضامینکراچیکرکٹکوئٹہکورونا وائرسلاہور

پاکستان سپر لیگ: فواد احمد سمیت تین غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت، پی ایس ایل جاری رکھنے کا فیصلہ

– کالم و مضامین –


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ سپنر فواد احمد کے بعد اب مزید تین افراد کے مثبت کورونا ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

نامہ نگار عبد الرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع الحسن نے منگل کو بتایا کہ ان میں دو غیر ملکی کرکٹرز اور ایک ملکی سپورٹ سٹاف شامل ہیں۔ ’تمام ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کے 244 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے تین ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 10 روزہ قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ’یہ جاننا مشکل ہے کہ ٹیسٹ مثبت کیسے آئے۔۔۔ ایوینٹ جس طرح شروع ہوا کوشش ہوگی کہ اسی طرح ختم ہو۔۔۔ میچز پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ روز فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ نئے شیڈول کے مطابق منگل کو ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سکس میں قلندرز کی فتح: ’لاہور سے پنگا ناٹ چنگا‘

شمالی وزیرستان کا محمد وسیم جسے دہشتگردی بھی کرکٹ کھیلنے سے روک نہ سکی

بابر اعظم کے 90 رنز کی بدولت کراچی کنگز کی ملتان سلطانز پر باآسانی فتح

بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی گئی؟

پی سی بی کے سمیع الحسن سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں حفاظتی تدابیر کے باوجود اب تک چار افراد کے ٹیسٹ مثبت کیسے آئے ہیں اور آیا کسی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔

اس پر انھوں نے بتایا کہ ’جو لوگ بھی ببل میں آئیں ہیں انھیں تین روز تک آئسولیشن میں رہنا ہوتا ہے اور ان کے دو منفی ٹیسٹ نتائج آنا ضروری ہوتا ہے۔‘

پی ایس ایل کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی تاہم انھیں اس کے باوجود میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔ اس سلسلے میں زلمی کے حکام نے پی سی بی سے اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

سمیع الحسن نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی کہ آیا گراؤنڈ میں داخل ہونے والے کسی شخص سے کورونا وائرس پھیلا یا اندرونی و بیرونی بائیو سکیور ببل کے کسی فرد نے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں 16 مارچ تک کھیلے جانے والے میچوں میں پچاس فیصد شائقین کی حد برقرار رہے گی جبکہ پلے آف اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد سو فیصد کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

سمیع الحسن نے بتایا کہ احتیاطی طور پر ’تین کرکٹرز کے مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے سٹاف اور براڈکاسٹر کے تمام ممبران کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔۔۔ یہ تعین کرنا بہت مشکل ہے کہ بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کس طرح ہوئی ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ بائیو سکیور ببل کمزور نہیں ہے۔‘

’اس سے قبل آسٹریلین اوپن، فارمولا ون اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں جس کا یہ مطلب نہییں کہ وہاں بھی بائیو سکیور ببل کمزور تھا۔‘

تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ’جمعرات کے روز تمام کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔‘

’فواد احمد میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں‘

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پیر کو ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب یہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ منگل کو کھیلا جائے گا۔

میچ ملتوی کیے جانے کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ یہ میچ مقررہ وقت سے تاخیر کے بعد آٹھ بجے شروع ہوگا لیکن پھر یہ وقت نو بجے بتایا گیا۔ تاہم ساڑھے سات بجے یہ اعلان کیا گیا کہ یہ میچ اب منگل کی شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ ان کے کھلاڑی فواد احمد کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ دو روز قبل ان میں کووڈ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی کووڈ ٹیسٹ لیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس میچ میں حصہ لینے والی دوسری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے بھی ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی تازہ ترین پوسٹس (تمام دیکھیں)

بی بی سی کی دیگر تحریریں

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں .
آواز جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button