بھارتپاکستانصحت

کامیڈین کپل شرما وہیل چیئر پر آگئے۔۔مداح تشویش میں مبتلاء- روزنامہ اوصاف

ممبئی (ویب ڈیسک )انڈیا کے معروف کامیڈین کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا جس کے بعد کامیڈین کے مداح  تشویش مبتلا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں۔ یہ شو فی الحال آف ائیر کردیا گیا ہے اور حال ہی میں کپل کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔لیکن

اب کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر موجود ہیں، بظاہر ان کے جسم میں کہیں بھی کوئی چوٹ یا زخم نہیں لیکن وہیل چیئر چلانے والا شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی ہے۔ کپل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم کپل کی جانب سے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں