بھارتپاکستانحقوقکالم و مضامینیورپ

وزن کے پیمانے رتی ماشہ تولہ – Nukta Guidance

– کالم و مضامین –

دنیا کے مختلف خطوں میں وزن کے لئے مختلف پیمانے استعمال کئے جاتے ہیں یہی پیمانے زیورات کے وزن کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ان میں سب مقبول اور جدید اعشاری نظام گرام کا ہے اس کے علاوہ یورپ میں اونس والے پیمانے کا استعمال بھی ہوتا ہے۔پاکستان اور انڈیا میں ابھی تک گرام کے ساتھ ساتھ پرانا نظام جو کہ تولہ والا  نظام کہلاتا ہے رائج ہے اگرچہ پاکستان میں اب اسے سرکاری حثیت حاصل نہیں رہی پھر بھی یہ نظام عام ہے۔

جس طرح گرام کی اکائی ملی گرام سے شروع ہوتی ہے اسی طرح تولہ کی اکائی رتی سے شروع ہوتی ہے۔ایک تولہ میں بارہ ماشے ہوتے ہیں اور ایک ماشہ میں آٹھ رتیاں ہوتی ہیں یوں ایک تولہ چھیانوے رتیوں پہ مشتمل ہوتا ہے۔تولے کی اکائی آغاز سے ہی رتی رہی ہے البتہ تولہ کی تقسیم کے لئے ماشہ علاوہ آنہ کا نظام بھی ماضی میں برصغیر میں رائج راہ چکا ہے جس کے مطابق ایک تولہ میں سولہ آنے ہوتے ہیں اور ایک آنے میں چھ رتیاں ہوتی ہیں اسطرح بھی مجموعی طور پہ ایک تولہ کی چھیانوے رتیاں ہی بنتی ہیں یہ نظام بھی ابھی تک پاکستان کے کچھ علاقوں میں معروف ہے۔

تولہ،ماشہ،رتی

ایک ماشہ میں کل آٹھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل بارہ ماشے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

تولہ،آنہ،رتی

ایک آنہ میں کل چھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل سولہ آنے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

قومی چنے ، گرام

ایک گرام ایک ہزار ملی گرام پہ مشتمل ہوتا ہے۔

وزن کا تبادلہ

تولہ،ماشہ،رتی کا گرام سے تبادلہ

ایک تولہ برابر ہے گیارہ گرام اور چھ سو چونسٹھ ملی گرام (11.664)کے۔

ایک ماشہ برابر ہے نوسو بہتر ملی گرام(0.972)کے۔
ایک رتی برابر ہے ایک سو اکیس ملی گرام(0.121)کے۔

تولہ،ماشہ،رتی اورگرام کا اونس سے تبادلہ

ایک اونس  31.1035 گرام کے برابر ہوتا ہے۔
ایک تولہ 0.375 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک ماشہ0.03125 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک رتی 0.00390 اونس کے برابر ہوتی ہے۔

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں .
آواز جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button