پاکستانتعلیمحقوقصحتقانونی حقوقکراچیمعیشت

عوامی دباﺅ کے ذریعے مسائل حل کروائے جائیں گے، حافظ نعیم – Urdu News – Today News

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا ہے کہ تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا،عوامی دباﺅ کے ذریعے مسائل حل کروائے جائیں گے، کراچی کے مفادات کے خلاف ایم کیو ایم،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ایک ہیں صرف جماعت اسلامی ہی کراچی کی آواز بنی ہے۔

ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حقوق کراچی تحریک،شہر قائد کے 3 کروڑ سے زائد  عوام کے جائز ، قانونی حقوق اور گھمبیر مسائل کے حل کی تحریک ہے۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے کراچی میں دو بارہ مردم شماری کرائی جائے، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، کراچی کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا حق دیا جائے، ان کو سندھ حکومت اور مقامی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں، کراچی میں با اختیار شہری حکومت کے لیے موجودہ لوکل باڈی ایکٹ ختم کر کے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کے الیکٹرک کا 15سال کا فارنزک آڈٹ کیا جائے اور قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے واپس کروائے جائیں، پاکستان کی معیشت چلانے والی صنعتوں،سی این جی اسٹیشنز اور گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائین سسٹم کو فی الفور فعال بناتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کم از کم 1ہزار بسیں فوری طور چلائی جائیں،تعلیم،صحت، پانی،سیوریج،اسپورٹس اور سالڈ ویسٹ کا مربوط اور موثر نظام بنایا جائے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں