– آواز ڈیسک –
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ شہر بھر میں وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے لوگ اُٹھ نہیں رہے، ہم یہاں کے لوگوں کے مسائل اٹھا رہے ہیں جس کے لئے ’حقوقِ کراچی تحریک‘ بنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحریک میں سب لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے برخلاف کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اس کے لئے اسمبلی سے منظوری ضروری ہے۔ جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے مزید کہا کہ غیر معینہ مدت کے لئے کوٹہ سسٹم کو بڑھا دیا گیا ہے مگر ہم کراچی کے حقوق پر اب کسی کو ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.