پاکستان

اوپن بیلٹ رکوانےکےلئے اپوزیشن کی کوششیں تیز- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے اپوزیشن متحرک ہو گئی ہے۔ اور ایسی آئینی ترمیم کو منظور نہ ہونےدینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے

آپس میں رابطے ہوئے جس میں دونوں ایوانوں سے ترمیم کی منظوری روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں اس حوالے سے مزید مشاورت ہو گی

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button