پاکستانلاہور

‘پنجاب کے عوام آج شہبازشریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کررہے ہیں’

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب نہیں، آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں، کب تک آپ اپنی سادگی اور شرافت کے ڈھونگ کے پیچھے چھپتے رہیں گے۔ جس شخص کو کوئی اینٹوں کے بھٹے پر منشی نہ رکھے، عمران خان نے اس کے حوالے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ (ق) کو دینے پر آمادہ ہو گئی

وزیراعلی عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان زبردست ہیٹر نے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے جن کے راستے میں پی ڈی ایم رکاوٹیں کررہی ہے، آپ باقاعدگی سے اپنی وٹس ایپ کلاسز لیں اور اپنی سرکار سے روزانہ دم درود کرایا کریں، آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کےلئے چلہ کاٹیں، پنجاب کے عوام آج شہبازشریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کررہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں پروٹوکول انجوائے کرنے کے علاوہ ایک گلی بھی مرمت نہیں کرائی، انہوں نے کھوکھر پیلس گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سٹے آڈر کے باوجود بزدار انتظامیہ نے کھوکھر پیلس گرایا۔ بزدار انتظامیہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے، کھوکھر برادران کو نوازشریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، عظمی بخاری نے واضح کیا کہ بزدل حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے نوازشریف کے شیر گھبرانے والے نہیں۔

(آج 1 بار ملاحظہ کیا ، 1 ملاحظہ کیا آج)

تبصرے

تبصرے

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں