انصافپاکستانکراچی

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پیپلز پارٹی پر تنقید براڈشیٹ معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن براڈشیٹ کا معاملہ دبانے نہیں نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ وزراء نجومی بن کر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر پیشن گوئیاں کر رہے ہیں لیکن یہ عقل کے اندھے وزراء براڈشیٹ کیس سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونگے، نیر بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اب عوام کو جواب دے ہونگے من پسند کمیٹی بنا کر وہ

اب بچ نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن کے چرچے اب عالمی عدالتوں میں ہو رہے نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار میں گھس بیٹھیئے کو نکالنا ہے  جس میں جلد کامیابی حاصل کرینگے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا قیام  چیرمین بلاول بھٹو زرداری  کی بلائی اے پی سی میں ہوا، اور پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم قیام کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے نیر بخاری نے کہا کہ  آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، سلیکڈ کیا چیز ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت صرف کٹھپتلی جیسی ہے

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں