بھارتبین الاقوامیتارکین وطن

جنتا مہنگائی سے ’ترست‘، مودی سرکار ٹیکس وصولی میں مست، راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج معاشی ترقی کے سلسلے میں سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ گراس ڈیمیسٹک پروڈکٹ( جی ڈی پی) بڑھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، لیکن گیس ، ڈیزل ، پٹرول – جی ڈی پی کی شرح نمو تیزی سے بڑھا رہی ہے ۔ جس سے عام لوگوں کے سامنے بحران پیدا ہو رہا ہے ۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی نے ’ جی ڈی پی ‘ یعنی گیس – ڈیزل-پٹرول کی قیمتوں میں زبردست ترقی کر کے دکھائی ہے ۔ عوام مہنگائی سے متاثر ہیں ، مودی سرکار ٹیکس وصولی میں مصروف ہے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ چھ ماہ کے دوران گھریلورسوئی گیس کی قیمت میں 93.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ڈیزل 83.64 روپے اور پٹرول کی قیمت 91.63 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں