بھارتپاکستان

امریکہ نہ برطانیہ ،پاکستان نے کس ملک کی کورونا ویکسین استعمال کرنیکی اجازت دیدی،عوام کےلیے بڑی خبر- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےرجسٹریشن بورڈ نے روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی۔حکام کے مطابق روسی ویکسین منگوانے کی اجازت اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ رواں

مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچ جائے گی۔پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی 3 ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سے متعلق حکام کاکہنا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، ماہرین نے بتایا کہ روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں