بھارتپاکستانروسصحتکراچی

پاکستانی حکام نے روس کی کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک’ کو پاکستان میں استعمال کی اجازت دیدی

کراچی: پاکستانی حکام نے روس کی کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک’ کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ اس مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد موثر ہے۔

اے جی پی کے مطابق 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔

(آج 1 بار ملاحظہ ، 2 ملاحظہ کریں)

تبصرے

تبصرے

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں