مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام 10 ہزار روپے ماہانہ دینے کی تجویز پر سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز پر آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے کی تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا بلوچستان اور دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد کے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔ وزارت مذہبی امور اعزازیہ دینے سے متعلق جلد سروے کرے گی، اس حوالے سے اہلیت، مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز بھی طلب کی گئی ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
1 گھنٹہ پہلے
آن لائن نوکری دینے والی جعلی کمپنیوں سے ہوشیار رہیں
3 گھنٹے پہلے
فلسطینیوں کو کورونا ویکسین فراہم نہ کرنے پر ‘برنی سینڈرز’ کی اسرائیل پر تنقید
3 گھنٹے پہلے
میانمار: فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج ، 3 افراد ہلاک
3 گھنٹے پہلے
اسرائیل اور بحرین مل کر اہم پلانٹ تیار کرنےجارہے
3 گھنٹے پہلے
دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 9 ہزار سے متجاوز
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close