بھارتپاکستانخواتینکشمیرلاہور

سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی صاحبزادی عیزرہ شاہ غلام قادر سیاست میں متحرک لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات- روزنامہ اوصاف

سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی صاحبزادی عیزرہ شاہ غلام قادر سیاست میں متحرک ہو گئیں عیزرہ شاہ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عیزرہ شاہ نے مریم نواز شریف کو آزادکشمیر کے دورے کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرتے ہوے کہا کہ موسم بہتر ہوتے ہی آزاد کا دورہ کروں گی، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بے نامی جماعت ہمارامقابلہ نہیں کرسکے گی۔عثمان حیدر فرزند وزیراعظم

دل خون کے آنسو روتا ہے، بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور یہ جعلی حکومت تماشا دیکھتی رہی، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے کارکن انتخابی مہم کی تیاری کریں مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے جلد لائحہ عمل طے کریں گے میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں خود انتخابی مہم میں حصّہ لوں گی، اس موقع پر عیزرہ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف جس طرح اپنے والد کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوئی یہ
​​​​​​​ ملک بھر کی خواتین کے لیے قابل تقلید ہے، مریم نواز جمہوریت کی توانا آواز بن چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ساری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے مسلم لیگ ن کے کارکن آزاد کشمیر میں میں بھی نواز شریف کے بیانیے کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں