
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قوم کو خوشخبری سنا دی۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ رواں سال شعبہ صحت میں میڈ ان پاکستان آلات کے لیے گیم چینجر ہوگا۔ ہم سرنج تک نہیں بناتے تھے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال جدید مشینری بنانے والے ممالک میں شامل ہو جائیں گے۔ 2 بڑے برانڈ پاکستان میں فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔
اس سال صحت کے شعبے میں # میڈ میڈ پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہو گا، ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے اس سال انتہائ جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے، کم از کم دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں https://t.co/P6HbthvqX6
– چوہدری فواد حسین (@ فواد چودھری) 14 جنوری ، 2021