نئی دہلی: ہر سال کی طرح سال 2021-2022 کے لئے بھی جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ ہماری اس ادنی ٰسی کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حدتک سنورسکتاہے جنہیں اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ پورے ملک میں جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی جنگ اب شروع ہوئی ہے اس کا مقابلہ کسی ہتھیار یا ٹکنالوجی سے نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس جنگ میں سرخروئی حاصل کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کر کے اس لائق بنا دیں کہ وہ اپنے علم اور شعور کے ہتھیارسے اس نظریاتی جنگ میں مخالفین کو شکست سے دو چارکر کے کامیابی اور کامرانی کی وہ منزلیں سر کر لیں جن تک ہماری رسائی سیاسی طور پر محدود اور مشکل سے مشکل تر بنا دی گئی ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
3 گھنٹے پہلے
کورونا ٹیکہ کاری مرکز پر کسانوں کا ہنگامہ، بی جے پی رکن اسمبلی نہیں کر پائے افتتاح
3 گھنٹے پہلے
’’ میں جس لڑکی سے پیار کرتا تھا وہ ۔۔۔‘‘ سلمان خان کس لڑکی کو چاہتے تھے؟ پہلی بار خود ہی بتا دیا، ویڈیو وائرل
3 گھنٹے پہلے
اسلامی علیحدگی پسندی کے خلاف کارروائی کے نام پر 9 مذہبی مقامات بند
3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا
4 گھنٹے پہلے
غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے روہت شرما کی گواسکر نے کی تنقید، روہت نے کہا ’ملال نہیں‘
یہ بھی دیکھئے
Close