اسرائیلایرانپاکستانشامعراقلبنان

شام: اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 23 ہلاک – Urdu News – Today News

دمشق: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام و عراق کے سرحدی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اڈوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 18 ایرانی ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا جہاں مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب اور لبنان کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کی قیام گاہیں اور اسلحہ ڈپو تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی شام میں بوکمل اور دیر ایزور کے علاقوں میں کی گئی کارروائی میں 23 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ 5 اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب شام نے اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تاہم اب تک ایران کی جانب سے حملوں پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید دکھائیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں